رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله نوری همدانی نے اتحاد اسلامی کانفرس کو ارسال کردہ پیغام میں ملت اسلامیہ کو موجودہ حساس حالات میں اتحاد و یکجہتی کی تاکید کی ۔
اس پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :
بسم الله الرحمن الرحيم
ولادت با سعادت نبی مکرم اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) اور حضرت امام جعفر صادق (ع) کی تمام بھائی بہنوں کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اتحاد اسلامی کانفرنس برگزار کرنے والے افراد خصوصا مجمع جهانی تقریب مذاهب اسلامی کے جنرل سکریٹری کا شکریہ ادا کرتا ہوئے اور امید ظاھر کرتا ہوں کہ یہ نشست ملت اسلامیہ میں زیادہ سے زیادہ اتحاد و یکجہتی کا باعث بنے گی ۔
یہ بات سب بھی پرعیاں و روشن ہے کہ موجودہ زمانہ کے حالات و شرائط کے پیش نظر، اسلامی اتحاد ہر دور سے زیادہ آج ضروری ہے اور یہ اتحاد مسلمانوں کی سیاسی سماجی تقدیر بدلنے میں اہم کردار رکھتا ہے ۔
خداوند متعال نے مسلمانوں کو اختلافات و تفرقہ سے محفوظ رہنے کے لئے حبل الله سے متمسک رہنے کی تاکید ہے اور اسے تقوائے الھی کا سبب جانا ہے کیوں کہ الھی احکامات کی پیروی اور حبل اللہ سے متمسک رہنا تقوائے الھی کا باعث ہے کہ انسان اس کے ذریعہ معاشرے کو مصیبتوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے ۔
قران کریم میں اتحاد اسلامی کے حوالے سے یوں ارشاد ہوا ہے کہ: «يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَهٍ مِنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا ترجمہ: اے ایمان والو! اللہ کا خوف کرو جیسا کہ اس کا خوف کرنے کا حق ہے اور جان نہ دینا مگر اس حال میں کہ تم مسلم ہو اور تم سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ نہ ڈالو اور تم اللہ کی اس نعمت کو یاد کرو کہ جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اللہ نے تمہارے دلوں میں الفت ڈالی اور اس کی نعمت سے تم آپس میں بھائی بھائی بن گئے اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے تک پہنچ گئے تھے کہ اللہ نے تمہیں اس سے بچا لیا، اس طرح اللہ اپنی آیات کھول کر تمہارے لیے بیان کرتا ہے تاکہ تم ہدایت حاصل کرو آل عمران آیت ۱۰۲ و ۱۰۳ »
ہم خداوند متعال سے آپ تمام مہمانوں کی توفیقات میں اضافے کے خواہاں ہیں
والسلام عليكم و رحمه الله و بركاته /۹۸۸/ ن ۹۷۳